Live Updates

بھارتی صحافی سشانت سنگھ نے مودی حکومت کے پہلگام واقعے کے بعد آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب کردیے،رپورٹ

پیر 30 جون 2025 12:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے مودی حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کے بعد آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب کردیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات ابھی بھی باقی ہیں۔

پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سکیورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا، پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔سشانت سنگھ نے کہاکہ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے حکومتی بیانیے میں تبدیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے کو بھی ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایاتھااور اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے ہیں۔سشانت سنگھ نے کہا کہ حکومت حملوں کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائی۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے۔سشانت سنگھ نے کہا کہ جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا اس کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات