Live Updates

نوشہرہ ورکاں ،موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ، اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کا دورہ کیا

پیر 30 جون 2025 12:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم،ڈسپوزل سسٹم بندسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر د یئے ۔ تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کے باعث شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ کئی مقامات پر سیوریج لائنیں اُبل پڑیں اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرجواد پیرزادہ نے میونسپل عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مسلسل کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد سڑکوں سے پانی نکالا جا سکا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ نے بارش کے دوران محرم جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو صفائی و نکاسی آب کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔شہری اور بچے موسلا دھار بارش میں نہاتے رہے، ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات