Live Updates

اسرائیل نے ملک نہ چھوڑنے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی تھی،علی لاریجانی

جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کا تصور تھا کہ عوام پہلی فرصت میں حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے،گفتگو

پیر 30 جون 2025 13:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے دونوں ممالک کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران انہیں ملک نہ چھوڑنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔لاریجانی نے ایک ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ آخری جنگ میں انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے 12 گھنٹے ہیں ورنہ ہم آپ کو قتل کر دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کا تصور تھا کہ عوام پہلی فرصت میں حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا مقصد صرف ایرانی عوام کی خود سپردگی تھا.انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو پانچ یا چھ دنوں میں نظام کا خاتمہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایرانی نظام کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیوں کا ایک سلسلہ تیار کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران میں فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے مذاکرات کو استعمال کیا تھا۔ امریکہ کے فردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے اعلان کے بارے میں لاریجانی نے کہا کہ انہیں خوش ہونے دو۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات