شاباک کا حماس کے سب سے بڑے سیل کو تباہ کرنے کا اعلان

یہ نیٹ ورک اسرائیل اور مغربی کنارے پر فوری حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،بیان

پیر 30 جون 2025 13:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس (شاباک)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں حماس سے تعلق رکھنے والے سب سے بڑے سیل کا سراغ لگا کر اس کے ارکان کو پکڑ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاباک نے اس سیل کو حالیہ برسوں میں دریافت ہونے والے سب سے بڑے سیلز میں سے ایک قرار دیا۔

(جاری ہے)

شاباک نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران روزانہ کی کارروائیوں میں مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں 60 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شاباک کے مطابق یہ نیٹ ورک اسرائیل اور مغربی کنارے پر فوری حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آتشیں ہتھیار، دستی بم اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایک زیر زمین ہتھیاروں کا ٹھکانہ بھی دریافت کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشتبہ افراد نے آتشیں ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کی تھی، بم بنائے تھے اور اسرائیلی اہداف سے متعلق معلومات جمع کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :