لاہور ، ڈیفنس میں مکان پر قبضہ کرنے والی خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

پیر 30 جون 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) ڈیفنس اے پولیس کی ون فائیو کال پر کارروائی پر شہری کے مکان پر قبضہ کرنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈیفنس پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں شاہد، کامران اور ریکارڈ یافتہ خاتون ماہ بانو شامل ہیں۔ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :