ڈی سی دیر لو ئر نے دریا ئے پنجکوڑہ کے کنارے قسم ما ئینگ ڈمپنگ پر پابندی عا ئد کردی

پیر 30 جون 2025 14:50

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر پائین محمد عارف خان نے دیر پائین کے حدود میں دریائے پنجکوڑہ ، خوڑوں ، ندی نالیوں کے کنارے ہر قسم کی تعمیرات پر، دریائے پنجکوڑہ ، رائیور بیڈ ، میدان ، ثمرباغ ، جندول خوڑ میں ہر قسم مائینگ ، ڈمپنگ وغیرہ کے امور پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کو احکامات جاری کی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :