بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک، 26 زخمی

پیر 30 جون 2025 15:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے، جن میں سےبعض کی حالت سنگین ہے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کو تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تقریباً 48 کلومیٹر شمال مغرب میں ضلع سنگاریڈی کے شہر پتانچیرو کےصنعتی علاقے پشامیلرام میں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونےکے پیش نظر اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 کے قریب کارکن موجود تھے۔پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیکٹری میں معمول کے کام کے دوران ایک ری ایکٹر پھٹ گیا، جس سے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ،واقعی کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ سینئر پولیس اہلکار وی ستیاناریانا نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :