
پی ایم اینڈ ڈی سی نے اے سی سی ایم ای کے تعاون سے سی پی ڈی ریگولیٹری سسٹم تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا
پیر 30 جون 2025 16:10
(جاری ہے)
ملک کے ممتاز اداروں کے نمائندگان نے ان سیشنز میں شرکت کی۔ شرکاء نے صحت کے شعبے میں جاری عالمی رجحانات اور سی پی ڈی کے ارتقائی مراحل پر بھرپور گفتگو کی۔ یہ سیشن ایک انتہائی مربوط، باہمی تعامل پر مبنی تعلیمی تجربہ تھا جس کا مقصد ایک ایسا سی پی ڈی نظام ترتیب دینا تھا جو مستقبل کے تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو۔
ان سیشنز کی قیادت پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، اےسی سی ایم ای کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر گراہم میک موہن، اے سی سی ایم ای کے نائب صدر برائے ایکریڈیشن ڈاکٹر دیون ریچیٹی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹ برائے اشتراک و شناخت نے کی۔ ان ماہرین نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قیمتی راے پیش کی۔ اے سی سی ایم ای ایک شکاگو میں قائم غیر منافع بخش تنظیم ہے جو امریکہ اور دنیا بھر میں کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن فراہم کرنے والے اداروں کو ایکریڈیٹ کرتی ہے۔نیا، شواہد پر مبنی سی پی ڈی سسٹم نہ صرف مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ پاکستان کے میڈیکل ایجوکیشن نظام کو بھی بین الاقوامی سطح پر قابلِ قبول بنائے گا۔ اس نظام کے ذریعے پاکستان کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی پیشہ ورانہ اہلیت، روزگار کے مواقع اور عالمی سطح پر شناخت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اے سی سی ایم ای اور پی ایم اینڈ ڈی سی کی قیادت نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت، ضوابط و رابطہ سید مصطفیٰ کمال اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ صحت نے اے سی سی ایم ای وفد سے ملاقات میں پاکستان کی صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔پی ایم اینڈ ڈی سی مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی بہترین طریقوں کو ملک میں نافذ کرنے کے لئے مستقل کوششیں کر رہا ہے۔ وزیر صحت کے وژن کے مطابق ان سیشنز میں ایسے سٹریٹجک اقدامات پر توجہ دی گئی جو ملک بھر میں صحت کی خدمات کو مزید مؤثر بنا سکیں۔ایک بیان میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ کونسل ملک بھر میں ایک مربوط سی پی ڈی نظام نافذ کرے گی جو پیشہ وارانہ مہارت، بین الاقوامی ہم آہنگی اور ہیلتھ کیئر ایجوکیشن میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ایک عالمی معیار کا اور شواہد پر مبنی سی پی ڈی فریم ورک پاکستان میں طبی عمل کے معیار کو بلند کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ ہمارے طبی ماہرین اپنی پوری پیشہ وارانہ زندگی کے دوران باخبر، مستند اور مریض مرکوز رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف مریضوں کے نتائج میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کا اعتماد بھی صحت کے نظام پر مزید مستحکم ہوگا۔ ساتھ ہی یہ پاکستان کے میڈیکل ایجوکیشن کو عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا اور پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی عالمی سطح پر پہچان، نقل و حرکت اور ملازمت کے مواقع کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی اس انقلابی تبدیلی کی قیادت پر فخر محسوس کرتا ہے جو اے سی سی ایم ای اور دیگر معزز قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ممکن ہو رہی ہے،ہم ملک بھر میں مسلسل سیکھنے، جوابدہی اور ہیلتھ کیئر کی فراہمی میں بہترین معیار کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.