سیز فائر کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری نہ کھل سکی

پیر 30 جون 2025 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے نہ کھل سکی دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سکھ یاتریوں نے کہا کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔