ملتان، اربوں روپے کے آن لائن فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان گرفتار

پیر 30 جون 2025 16:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ملتان سے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان ایک سال سے مفرور تھے، ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا،این سی سی آئی اے ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے بٹور چکے تھے، شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔