عارف والا ،محرم الحرام میں امن وامان کو برقراررکھاجائے کسی بھی قسم کی شرانگیزی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی پی او

پیر 30 جون 2025 16:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقراررکھاجائے کسی بھی قسم کی شرانگیزی برداشت نہیں کی جائیگی تمام مسالک کے نمائندے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پولیس سے تعاون کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس عارفوالا میں امن کمیٹی کے ممبران سے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو برقراررکھنے کیلئے عوام الناس پولیس سے تعاون کویقینی بنائیں اجلاس میں ڈی ایس پی ملک اکبر علی اور ایس ایچ اوسٹی محمد افضل جتوئی ودیگر بھی موجودتھے۔\378