سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں ٹریفک نظام سے متعلق نقشہ جاری

پیر 30 جون 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں ٹریفک نظام سے متعلق نقشہ جاری کردیا، ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق نقشہ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کے احکامات پر جاری کر دیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی سفری مشکلات درپیش نہ ہوں، شہریوں کو ٹریفک نظام سے متعلق ایف ایم ریڈیو 88.6 سمیت سوشل میڈیا کے تمام سائٹس پر ٹریفک نظام سے متعلق آگاہی دی جائیگی، چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا کہنا ہے کہ شہری محرم الحرام کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں�

(جاری ہے)