ساہیوال، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا معاملہ ،تین نوجوان پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

پیر 30 جون 2025 17:45

سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں تین نوجوانوں کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر چوک ساہیوال میں پولیس سٹی نے سوڑی گلی کے دوکاندار چاند کولیکشن سینٹر ظہیر عباس رحمانی کو سوشل میڈیا پر مذہبی تفرقہ بازی اور بدامنی پھیلانے والی پوسٹ کرتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کاموبائل بھی تحویل میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے پاک پتن چوک میں شمسی محلہ غلہ منڈی کے محمد عثمان کا موبائل قبضہ میں لیا تو ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مذہبی منافر ت پھیلنے کا مواد اور تفرقہ بازی پر مشتعمل پایا گیا ۔جس پر ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر کے موبائل بھی قبضہ میں لے لیا۔ لاری اڈہ چیچہ وطنی سٹی میں پولیس نے محمد اویس پاشا ملک کے اویس پاشا فیس بک اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر توہین امیز کلمات شیئر کرتے ہوئے پا کر ملزم محمد اویس پاشاکو موبائل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس سٹی ساہیوال،غلہ منڈی اور سٹی چیچہ وطنی نے تین سب انسپکڑوں محمد اظہر، آکاش روحیل اور محمد جعفر کی مدعیت میں تین مقدمات 295 ای, 298 اے ت پ اور 11 پیکا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور تینوں ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔