محمد وقاص نذیر نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا چارج سنبھال لیا

پیر 30 جون 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا تعلق 28 ویں کامن سے ہے۔محمد وقاص نذیر نے بطور ڈی آئی جی آئی آپریشنز لاہور فرائض سر انجام دیئے۔محمد وقاص نذیر بطور ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہے۔

محمد وقاص نذیر نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان بھی فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی تمام سٹاف سے خطاب میں کہا کہ ٹریفک پولیس کیلئےYES WE CANکا سلوگن متعارف کرا دیا۔ اس سلوگن کے تحت ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے ٹریفک پولیس اور عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔