nسی سی ڈی کے چار مبینہ پولیس مقابلے، 5 مشتبہ ملزمان ہلاک

شاہدرہ، لوئر مال، باٹا پور میں فائرنگ کے تبادلی؛ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ن*اوکاڑہ، شیخوپورہ کے حماد، آصف سمیت 5 ملزمان ہلاک، کریمنل ریکارڈ سامنے نہ آ سکا

پیر 30 جون 2025 18:05

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ) نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پانچ مشتبہ ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق یہ مقابلے شاہدرہ، لوئر مال اور باٹا پور کے علاقوں میں ہوئے۔ترجمان کے مطابق لوئر مال میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فریاد جبکہ شاہدرہ میں ہلاک ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں مقامات پر پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔سی سی ڈی حکام کے مطابق تیسرا اور چوتھا مبینہ پولیس مقابلہ کینٹ ڈویژن کے علاقے باٹا پور میں ہوا، جہاں سی سی ڈی کے انسپکٹر اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ان کی شناخت حماد (ساکن اوکاڑہ) اور آصف (ساکن شیخوپورہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں ملزمان کا کوئی کریمنل ریکارڈ سامنے نہیں آ سکا۔پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔