ح*ڈولفن فورس و پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار رپورٹ، درجنوں جرائم پیشہ گرفتار

ؤڈکیتی و چوری کے 15 ملزمان گرفتار، 5 موٹر سائیکل و 5 موبائل فونز برآمد، 684 عادی مجرم پکڑے گئے ّپٹرولنگ کے دوران 18 پستول، 1 رائفل، 40 بوتلیں شراب، 620 گرام آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی

پیر 30 جون 2025 18:35

)لاہور (آن لائن) ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں اور 5 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ڈولفن فورس کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 110 کالز پر فوری رسپانس دیا گیا۔ دورانِ پٹرولنگ مجموعی طور پر 684 عادی مجرمان، 48 اشتہاری اور 37 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 18 پستول، 1 رائفل، 3 خنجر، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں سے 40 بوتلیں شراب، 620 گرام آئس، چرس اور ہیروئن بھی قبضے میں لی گئی۔ایس پی ڈولفن کے مطابق 139 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 839 افراد کے خلاف مختلف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس دوران 22 ملزمان ون ویلنگ، 6 پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث پائے گئے جنہیں گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 97 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔