وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی برطانیہ میں مہاراجہ دلیپ سنگھ کی آخری آرام گاہ پر حاضری

صوبائی وزیر نے سکھ سلطنت کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اور اس کے حکمرانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

پیر 30 جون 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، جناب رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے سرکاری دورہ برطانیہ کے دوران مہاراجہ دلیپ سنگھ کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

یہ دورہ عظیم سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کیا گیا، جن کی قیادت اور وراثت آج بھی دنیا بھر کے سکھوں اور پنجابیوں کے لیے فخر اور تحریک کا باعث ہے۔

وزیر اقلیتی امور نے ایلویڈن چرچ میں واقع مہاراجہ دلیپ سنگھ کی آخری آرام گاہ پر حاضری کے موقع پر سکھ سلطنت کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اور اس کے حکمرانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ دلیپ سنگھ، مہاراجہ رنجیت سنگھ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے، اور ان کا مقام ہماری تاریخ میں بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :