ناظم آباد ٹاون ورکشاپ میں گاڑیوں کی با حفاظت پارکنگ کے لیے نئے شیڈ کا قیام

ناظم آباد ٹان میں ورکشاپ کی بحالی اور مشینری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہی: سید محمد مظفر

پیر 30 جون 2025 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر، ناظم آباد ٹان میں تعمیراتی کام جس میں ورکشاپ میں شیڈز لگانے کے بعد افتتاح کیا۔ ناظم آباد ٹان میں ورکشاپ کی بحالی اور مشینری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے، افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبداللہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈمن احسن مسعود،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد، ام وی آئی کامران، انچارج انٹی انکرجمینٹ راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین ناظم آباد ٹان، سید محمد مظفر نے ناظم آباد ورکشاپ کے افتتاحی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا یہ ورکشاپ جب ہمیں ملی تو ایک ویران کباڑ خانہ تھی، لیکن ہم نے مسلسل محنت اور منصوبہ بندی سے اسے ایک فعال ورکشاپ میں تبدیل کیا۔

(جاری ہے)

یہاں کھڑی پرانی گاڑیوں قابل استعمال بنا کر ان کو ناظم آباد ٹاون کی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی آئی ہے، ورکشاپ میں باقاعدہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ور کشاپ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شیڈ، سیکیورٹی کیمرے، سروس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

مستقبل میں ہم ایک جدید شاور رولز سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں تاکہ گاڑیوں کی صفائی اور دیکھ بھال کا نظام مزید مثر ہو۔ ان شا اللہ، ہمارا عزم ہے کہ ناظم آباد ٹان میں صفائی و ستھرائی کی خدمات مشینری کے بہتر استعمال کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ظہیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہامیں اس وقت اس ورکشاپ میں موجود ہوں جہاں دو سال قبل آنا بھی ممکن نہ تھا۔

آج یہاں 15سے زائد گاڑیاں کام کے لیے تیار حالت میں موجود ہیں۔ڈرائیور حضرات کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ اختتام پر چیئرمین سید محمد مظفر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناظم آباد ٹان کی خدمت ہمارا فرض ہے، اور ان شا اللہ ہم عوامی فلاح کے ہر میدان میں بہتری کا سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :