Live Updates

انجمن امامیہ اثناء عشریہ پنجابی رجسٹرڈ کے انتخابات مکمل

سید نوید حیدر شاہ دوبارہ صدر،کامران باصر جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 30 جون 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) انجمن امامیہ اثناء عشریہ پنجابی رجسٹرڈ کے انتخابات مکمل،سید نوید حیدر شاہ دوبارہ صدر،کامران باصر جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ اثناء عشریہ پنجابی رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 تا 2028 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اگلی مدت کے لئے کابینہ منتخب ہو گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن کمیشن سید سلیم اختر شاہ،اور ممبر الیکشن کمیشن غلام عباس قریشی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی تاریخ 27 جون مقرر کی گئی تھی۔ اس تاریخ تک8 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے۔ اس طرح سید نوید حیدر شاہ 30 جون 2028 تک لئے ایک بار پھر صدر،محمد انصرام علوی نائب صدر اول،سید حامد رضا نائب صدر دوئم، کامران باصر جنرل سیکرٹری،سید انصار حسین کاظمی آفس سیکرٹری،اقرار علی جوائنٹ سیکرٹری،شاہد علی فنانس سیکرٹری جبکہ محمد عمران خان پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات