عدالت کا رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں درج مقدمے میں شریک ملزم کو بری کرنے کا حکم

پیر 30 جون 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہدرہ میں رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں درج مقدمے میں شریک ملزم مدثر جان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ شریک ملزم مدثر جان کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کا مرکزی ملزم یاسر اقبال پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدثر جان موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ یاسر اقبال نے متاثرہ لڑکی پر تیزاب پھینکا۔مدعی ارسلان ریاض کے مطابق ملزمان نے اس کی بہن عائشہ پر تیزاب پھینکا جس سے اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں گذشتہ سال درج کیا گیا تھا۔