سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے، جنید انوار چوہدری

پیر 30 جون 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے، شدید گرمی سے ساحلی علاقوں میں بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بندرگاہ معیشت کیلئے فوری خطرہ ہے،کے پی ٹی پر سرکاری ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کر دیا ہے ،ساحلی علاقوں سے ماحولیاتی تحفظ کا آغاز ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے،علاقائی تعاون سے سمندری تحقیق کو فروغ دینا ہوگا،بندرگاہی علاقوں میں شجرکاری اور ہوا رسانی کے منصوبوں کی ضرورت ہے ،بندرگاہ مزدوروں کے لیے سخت حفاظتی قوانین متعارف کرائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ کمیونٹی کلائمٹ ریزیلیئنس پروگرام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :