ط*گوجرانوالہ: انٹرنیشنل پہلوان کی 2 بیٹیاں مضرصحت برگرشوارما کھانے سے جاں بحق

پیر 30 جون 2025 21:30

پ*گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے انٹریشنل پہلوان نوید کی دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلوان نوید اپنی 7 سالہ بیٹی کی سالگرہ پر نجی فوڈ پوائنٹ پر کھانا کھانے آئے جس کے بعد ان کی اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی، تمام افراد کو حالت خراب ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوید پہلوان کی 2 بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں جن میں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بیٹی کی سالگرہ تھی، باہر کھانا کھایا جس کے بعد میری اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر سول ہسپتال لے کر آئے تھے، اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔ نوید کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔

متعلقہ عنوان :