آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس منگل کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

پیر 30 جون 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل منگل کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

یکم جولائی صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل،غوثیہ کالونی،سید پور روڈ،حیدری چوکفیڈرز، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،کنڈراجگان،سکیم۔II،فضل رہبر،ایم جی سٹیل،نیو پی ٹی این فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،جناح روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،کینٹ فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔