یوسف رضا گیلانی کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

قدرتی آفات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے جامع، منظم اور پیشگی حکمت عملی مرتب کی جائے، چیئرمین سینیٹ

منگل 1 جولائی 2025 03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔انہوں نے قدرتی آفات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے جامع، منظم اور پیشگی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :