سعودی اتھارٹی’’نزاہ‘‘نے بدعنوانی کے 18 مقدمات کی کارروائی شروع کر دی

نزاہ عوامی دولت پر دست درازی کرنے والے ہر فرد کی نگرانی اور گرفتاری کا عمل جاری رکھے گی،بیان

منگل 1 جولائی 2025 16:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سعودی عرب کی انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’’نزاہ‘‘نے حالیہ عرصے میں کئی مجرمانہ مقدمات میں کارروائیاں کی ہیں، جن میں متعدد سرکاری و نجی ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے کہاکہ ’’نزاہ‘‘بد عنوانی، سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی، خواہ متعلقہ شخص ملازمت چھوڑ چکا ہو۔