
صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے،وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کمال
منگل 1 جولائی 2025 16:37

(جاری ہے)
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ صحت سہولت پروگرام نے ای کلیم کا نفاذ کر کے پیپرلیس انوائرمنٹ کو فروغ دیا ہے،صحت سہولت پروگرام نے پاکستان کے سب سے بڑے نیشنل ہیلتھ ڈیٹا بیس کو قائم کیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہیں ہے،نیشنل میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر شہری کے شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بنایا جائے گا جس میں پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی مکمل صحت صحت کا لائیوڈیٹا موجود ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں بہت آسانی ہو گی اورڈاکٹرز فوری طور پر مریض کے ماضی کے طبی ریکارڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اعداد و شمار تک تیزی سے رسائی بروقت علاج کی طرف لے جاتی ہے،صحت کا جامع اور مستند ڈیٹا وزارت کو صحت عامہ کی زیادہ موثر پالیسیاں بنانے میں مددگار ثابت ہو گا،بیماریوں کے رئیل ٹائم ڈیٹا کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
یوسف رضا گیلانی کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
وزیراطلاعات سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.