اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہیں دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ

غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس

منگل 1 جولائی 2025 16:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔