راولپنڈی ، عدالت نے غیر رجسٹرڈ ادویات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قیدکی سزا سنا دی گئی

منگل 1 جولائی 2025 16:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن نے غیر قانونی ادویات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم انیس اقبال کو 10 سال قید اور چار کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی انیس اقبال کو ڈرگ ایکٹ 1976 کی دفعہ 23 (1) (a) (vii) کے تحت غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے اور رکھنے کے جرم میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور چار کروڑ روپے جرمانہ جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ منشیات فروخت کرنے 27 (1) کے تحت 3 سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی اور عدم ادائیگی پر مزید 18 ماہ قید کا حکم سنایا گیا ہے ۔

ڈرگ کورٹ کے جج و چیئرمین محمد فیصل بٹ کی سربراہی میں ممبران شاہد ظفر اور ڈاکٹر اظہر علی حیدر نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔مجرم کے خلاف ڈرگ انسپکٹر پوٹھوہار ٹائون نے غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت سپلائی کا مقدمہ درج کیا تھا۔