وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

منگل 1 جولائی 2025 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے صوبے میں گڈ گورننس کے فقدان ، بدامنی اور کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت کو صوبے کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ۔

ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے اور اس کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو اور متعدد پہلوئوں پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں کشمیر کی صورت حال ، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی صورتحال ، ضم شدہ اضلاع کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز پر صوبائی حکومت کی جانب سے شب خون مارنے کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع کے باسیوں میں اس حوالہ سے پائے جانے والے خدشات کے خاتمے بارے بھی مشاورت کی گئی۔