
احسن اقبال کی زیر صدارت ذیابیطس کی روک تھام و کنٹرول پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، مختلف امورپر غور
پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں ذیابیطس تیزی سے پھیل رہی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا اجلا س سے خطاب
منگل 1 جولائی 2025 16:49

(جاری ہے)
انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان ٹی بی سے متاثرہ 5 اور پولیو سے متاثرہ 3 ممالک میں شامل ہے، جو کسی ایٹمی ملک کے لیے قابلِ فخر سکور کارڈ نہیں۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ذیابیطس تمام بیماریوں کی جڑ ہے اور دیمک کی طرح جسم کو کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک جامع نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے، جو تمام صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دیا جائے تاکہ ایک موثر اور مربوط حکمت عملی اپنائی جا سکے۔احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبے انفرادی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، مگر ایک مربوط قومی کوشش کی کمی ہے۔ ’’وفاق اور صوبے مل کر بہترین طریقہ کار کو یکجا کریں اور ذیابیطس سے بچاو کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔وزارت صحت نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے ذیابیطس کے خلاف ملک گیر میڈیا مہم شروع کی ہے، جس کے چار اہم اجزاء آگاہی، بچاو، کنٹرول اور علاج ہوں گے۔ مہم میں ہیلتھ ورکرز کی تربیت، مریضوں کی رجسٹری کی تیاری اور یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔وزارت نے آگاہ کیا کہ مہم کے نفاذ کے لیے ایجنسیوں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ رواں مالی سال میں 3000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 800 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ذیابیطس سے متعلق قومی مشاورتی اجلاس 2 جولائی کو منعقد ہوگا، جس میں صوبوں کے ساتھ شریک فنانسنگ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
-
سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا
-
بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
-
کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
-
ملائیشیا کتابوں پر پابندیاں کیوں لگا رہا ہے؟
-
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
-
منقسم جرمنی کا دوبارہ اتحاد: پانچ حقائق
-
طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.