
شہر قائد میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہ حالی اور شدید عوامی دبائو پرایس ایس جی سی نے بلدیاتی اداروں کو اربوں روپے کی ادائیگی کا ڈیٹا جاری کر دیا
منگل 1 جولائی 2025 16:51
(جاری ہے)
ٹی ایم سی سی چینسر میں اور صدر میں 26، 26 کروڑ روپے جبکہ لانڈھی میں 21 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ کے ایم سی کو روڈ کٹنگ و مرمت کی مد میں 49 کروڑ روپے دیے گئے، سب سے کم ادائیگی گلشن ٹی ایم سی کو 2 لاکھ 27 ہزار روپے کی گئی۔
11 ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود شہر میں سڑکیں نہ بننے پر کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نے جنم لیا ہے، کمپنی نے سڑکیں نہ بننے پر ایک بار بھی کسی ٹی ایم سی کو احتجاجی خط نہیں لکھا۔ اس کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے اتنی بڑی رقم ادا کرنے پر بلدیاتی اداروں سے کوئی قانونی معاہدہ کیوں نہیں کیا ہے۔کمپنی نے کسی بھی ٹی ایم سی سے اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی کہ ادائیگی کے بعد وہ متعلقہ سڑک کو فوری تعمیر بھی کریں گے۔بارشوں کے بعد شدید عوامی دبا پر سوئی ہوئی ایس ایس جی سی کی انتظامیہ سرگرم ہوگئی اور کے ایم سی اور ٹی ایم سی کو احتجاجی خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔11 ارب روپے لینے کے باوجود سڑکیں کیوں نہیں بنائی گئی، احتجاجی مراسلے میں ایس ایس جی سی انتظامیہ جواب مانگ سکتی ہے۔تاہم ذرائع ایس ایس جی سی حکام نے کہا کہ اگر ہم ٹی ایم سی اور کے ایم سی سے زیادہ احتجاج کریں گے تو مستقبل میں یہ ہمیں روڈ کٹنگ دینے کیلیے مشکلات پیدا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
-
اٹک، دریا میں پھنسے شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا، وزیرِ اعلی پنجاب کی شاباش
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.