بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

منگل 1 جولائی 2025 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت میں بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پرفیصلہ 4 جولائی کو سنایا جائے گا۔ اگر پراسیکیوٹر چاہے تو 4 جولائی سے پہلے دلائل دے سسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :