Live Updates

الحمراء میں ’’محرم الحرام ‘‘ میں ثقافتی روایات کے موضوع پرتقریب کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ’’محرم الحرام ‘‘ میں ثقافتی روایات کے موضوع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قربانی، سچائی اور ثابت قدمی کے لازوال پیغام کو عام کیا گیا۔تقریب کا آغاز الحمراء گورننگ باڈی کے ممبر نعمان کبیر نے ابتدائی کلمات سے کیا۔نظامت اصغرندیم سید نے کی۔

تقریب میں نامور سکالرز پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری، شہناز فقیر الدین سمیت دیگر مقررین پر مشتمل پینل نے برصغیر میں محرم الحمرام کے متنوع ثقافتی پہلوئوں پر روشنی ڈالی ،لکھنو اور ملتان کی سوز وسلام ،مجالس، عزاداری کی روایات سے لے کر بین الاقومی سطح مثلا عراق ، ایران ،ہندوستان و دیگر ممالک میں ہونے والی نذر و نیاز کی محافل کا احوال بیان کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین الحمراء نے اپنے تاثرا ت میں کہا کہ محرم اہلبیت ؑکے بے مثال صبر ،سچائی اور عظمت کی ایک مقدس یاددہانی کرواتا ہے،اہل بیت ایک روایت نہیں بلکہ ایمان کا حصہ ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر اہل بیت ؑنے حق اور انصاف کے لئے لازوال قربانیاں پیش کیں،انکی محبت نجات کا باعث ،میراث وفاداری ،ہمددری اور عقیدت کی اعلی ترین مثال ہے۔پروگرام میں نامور گلوکار شفقت امانت علی خان نے اہل بیت کی عقیدت میں گل ہائے سلام و سوز کے نذرانے پیش کیئے۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان مین مرثیہ اور نوحہ پیش کیا،ہال میں موجود سامعین ان جذباتی مناظر سے موتر ہوگیااور روح پرور نظارہ پیش کرنے لگا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات