پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی

منگل 1 جولائی 2025 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پاکستان نے مالدیپ کو 39-49 سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل فور میں رسائی کے ساتھ پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا، سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ جاپان سے ہوگا، جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے چیمپیئن شپ کے پول بی کے اپنے پانچویں اور آخری میچ میں بھی فتح حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو39 کے مقابلے میں 49 گول سے مات دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔ پول بی میں دس پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست پاکستان کاسیمی فائنل میں پول بی ہی میں چوتھی پوزیشن پانے والی جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔اپنے چوتھے گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 39-79 سے زیر کیا تھا، پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائینیز تائپے اور تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو مات دی تھی۔ 4 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کا برانز میڈل یقینی ہوگیا، دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔