گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے نئی فیری سروس کا آغاز ہوگا،وفاقی وزیرجنید انوار چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

منگل 1 جولائی 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے،گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے نئی فیری سروس کا آغاز ہوگا،گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی،وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیری سروس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا،خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے مضبوط ہوں گے،گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی شپنگ لائنز سے بندرگاہوں پر دباو کم ہوگا،میری ٹائم شعبے میں ترقی قومی معیشت کو تقویت دے گی،نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری ہیں،گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :