حضرت داتا گنج بخشؒ کے روضہ مبارک کی سالانہ غسل تقریب 9محرم الحرام کو ہوگی

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی داتا دربار حاضری،غسل تقریب کیلئے انتظامات کے حوالے اجلاس کی صدارت کی

منگل 1 جولائی 2025 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ غسل روضہ مبارک تقریب و انتظامات جائزہ کے حوالے داتا دربار کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار روضہ مبارک پر حاضری دی اور روضہ مبارک کے اوپر گرینڈ گنبد پر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور داتا دربار مانیٹرنگ و کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کیمروں کی فیڈ سیف سٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تقریب غسل روضہ مبارک حضرت داتا گنج بخش 9 محرم الحرام کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 9محرم تقریب غسل روضہ داتا صاحب میں اہم حکومتی و مزہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ زائرین کی بڑی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارکنگ، بیریرز، سکیورٹی و میونسپل انتظامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ریسکیو و دیگر محکمے ورکنگ پلان جاری کریں۔

(جاری ہے)

بعدازاں کمشنر لاہور نے افسران کے ہمراہ داتا کمپلیکس کی بیرونی روڈز اور چوکوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے غسل تقریب کیلئے داتا دربار کملیکس کے گرد بہترین لائٹنگ انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، خطیب داتا مسجد رمضان سیالوی، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، اے سی سٹی رائے بابر و دیگر افسران نے شرکت کی۔