
شہرمیں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیئے ہماری ٹیمیں چوکس ہیں، ڈی سی خضدار
منگل 1 جولائی 2025 22:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ خضدار کے شہریوں کے مسائل جائز اور حل طلب ہیں خضدار کے شہری گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، اور اس وقت خضدار میں سخت گرمی پڑ رہی ہے اس مسئلے کو کیسکو ترجیحی بنیادوں پر حل کردیں جبکہ انٹرنیٹ کی بندش نے کاروبار اور تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
اس کے علاوہ، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔حالیہ دنوں میں خوفناک ڈکیتی گھروں میں گھس کر شہریوں کو یرغمال بنانا ناقابل بیان اور ناقابل برداشت عمل ہے جب کہ تاجر اور کاروباری لوگ بھی اس ورداتوں سے محفوظ نہیں ہیں .ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہن تھاکہ ہم شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ کوشش ہے کہ مسائل بتدریج حل ہوں۔شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیئے ہماری ٹیمیں چوکس ہیں۔ کمیٹی کے ساتھ مل کر ہم شہریوں کی شکایات پر فوری عمل درآمد کریں گے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ میٹنگ میں کیسکو حکام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے نئے اقدامات کا وعدہ کیا اور کہاکہ کہ آئندہ چند روز میں حل ہوجائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے مسئلے کو سیکورٹی معاملات کی رو سے دیکھا جائے جب سیکورٹی کلیئرنس ملیگی تو انٹرنیٹ بحال ہوجائیگا۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے میٹنگ کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکام کے وعدوں پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گی۔ اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اکثریتی اراکین شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.