خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی

ہم بجلی بل میں مختلف قسم کے ٹیکسز جمع کررہے ہیںاس کے باوجود بھی جب دو سو یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ ہوجائے توبل ٹرپل ہوجاتا ہے حکومت ہم پر رحم کرکے لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے 200یونٹ پالیسی ختم کی جائے،شہریوں کامطالبہ

منگل 1 جولائی 2025 20:05

خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی،صوبے کے مختلف اضلاع میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے لوشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی ہے،پشاور،مردان،صوابی،چارسدہ،سوات،کرک ،کوہاٹ اوردیگر جنوبی اضلاع میں مسلسل بندش سے شدید مشکلات کاسامنا ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اورمساجد میں پانی تک دستیاب نہیں ،شدید گرمی میںبیمار اوربچوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے، مسلسل بجلی بندش کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھی واپڈا کیجانب سے بھجوائے جارہے ،دوسو یونٹ سے ایک یونٹ بھی زیادہ ہوجائے توتین ہزار روپے کی بجائے نوہزار روپے بجلی آتا ہے جوسراسر زیادتی اورظلم ہے،شہریوں کاکہنا تھا کہ حکومت نے ایک ظالمانہ پالیسی اپنائی ہے ہم بجلی بل میں مختلف قسم کے ٹیکسز جمع کررہے ہیںاس کے باوجود بھی جب دو سو یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں توبل میں ٹرپل اضافہ ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے 200یونٹ پالیسی ختم کی جائے۔