ژ*حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے سینیئر مدرس علامہ علی نقی نقوی انتقال کر گئے

ّمرحوم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے فرزندتھے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی ، دیگر علماء اور طلاب کا اظہار تعزیت

منگل 1 جولائی 2025 20:35

ض*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے سینیئر مدرس حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سیدعلی نقی نقوی انتقال کر گئے۔مرحوم جامعة المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کے بڑے فرزندتھے، وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میںآج( بروز بدھ ) نماز ظہرین کے بعد ایک بجے ادا کی جائے گی۔وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدراور پرنسپل جامعہ المنتظر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی ، دیگر علماء اور طلاب نے علامہ علی نقی نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔حافظ ریاض نجفی کا کہنا تھا مرحوم علامہ علی نقی نقوی بلند پایہ مدرس تھے جنہوں نے اپنی زندگی درس و تدریس میں گزار ی۔قدیم درس گاہ اور اس کے طلباء ایک عظیم محنتی استاد سے محروم ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔