انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے صدر کی وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد سے ملاقات

دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق

منگل 1 جولائی 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے صدر سیف اللہ خان نے اپنے وفد کے ساتھ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ملاقات کی، ICAP حیدرآباد کے انچارج رضوان علی آرائیں قیات کر رہے تھے، ملاقات کا مقصد ادارے کا تعارف اور حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے مشترکہ فلاحی و تعلیمی منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔

(جاری ہے)

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ICAP کے کردار کو سراہا اور طلبہ کے لیے تربیتی مواقع، کیریئر گائیڈنس، اور تعلیمی بہتری کے لیے بلدیاتی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں مل کر کام کرنے اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔میئر کاشف شورو نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم و ترقی کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔