ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج کا پانچوں اضلاع کے علماء کرام کے ساتھ اجلاس کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے محرم الحرام کے حوالے سے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے علماء کرام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی جس میں حافظ برکت علی کرٹیو، مولوی منظور علی، حافظ روشن علی، حافظ شعیب احمد، مولوی توفیق احمد اور اصغر علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علما نے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے اندر امن کی فضا اور بین المسالک کی ہم آہنگی کے لیے ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس میں علماء کرام نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پیز سے رابطہ کرکے ان کے مسائل بروقت حل کروادیئے، جس پر علماء کرام نے ڈی آئی جی کی امن و امان کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس سے مکمل تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جاسکے۔