ؔ قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار کمیٹی کی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت

منگل 1 جولائی 2025 22:05

ڈ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوار کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے کے الیکٹرک کو بجلی کے نرخ کم کرنے اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیرمین سید حفیظ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس میںکمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن سمیت ممبر ایف بی آر، ایم ڈی یو ایس سی اور کے الیکٹرک کے حکام سمیت محکموں کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ حکومت جولائی 2025 کے آخر میں ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری کو روکنے کے لیے مناسب فورم پر اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس سے وابستہ 16000 ملازمتوں کو روکا جا سکے کمیٹی نے ملک میں آٹوموبائل فور وہیلر سرٹیفیکیشن پالیسی کی عدم موجودگی اور مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی غلط جانچ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے سفارش کی کہ ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاویز لے کر آئیں تاکہ مستقبل میں مزید حادثاتی جانی نقصانات کو روکا جا سکے اور اس کی اگلی میٹنگ میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک بجلی کے نرخوں میں کمی کرکے اپنے صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے سخت اقدام اٹھائے تاکہ ملک بھر میں یکساں بنایا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے اپنے محکموں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اس سلسلے میں انہیں درپیش مسائل سے کمیٹی کو اگاہ کیا۔۔۔۔۔۔اعجاز خان