محکمہ بلدیات پنجاب نے 66 عارضی چیف افسران کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 1 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کر رہے 66 چیف افسران کو مستقل کر دیا ۔ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 17 میں کام کرنے والے ان افسران کی سروس ریگولرائز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،جو اس وقت مختلف کوٹوں میں تقسیم تھے اور میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، میونسپل کارپوریشنز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں چیف آفیسر،ایم او آر،ڈی او آر اور زیڈ او آر تعینات ہیں۔

چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ،سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے افسران کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ اقلیتی اور سپیشل کوٹہ کے افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق جن عارضی افسران کو گریڈ17 میں مستقل کیا گیا ہے ان میں نور الصباح، اطہر فاروق، فہد بٹ،عادل شہزاد، محمد عمر مختار،شانزہ گل،طیبہ عثمان، محمد وقاص،محمد فیصل،محمد عمر ریاض، محسن مظہر،فائزہ ہاشمی، ضیا اللہ ، پیام غنی،فاروق ارشاد، محمد وقاص،علی رضا،محمد یاسر،احمد وقار شاہد، ارحم نذیر،انعام اللہ، زوہیب لغاری، محمد واصف،توصیف الرحمان،انعم معصوم، انتصار احمد،پارس زبیر،محمد احمد،حسیب خالد،عظمت فردوس،درخشاں عامر،ساجد علی،محمد ادریس،ارم عامر،علی احمد صابر،سلطان حیدر،محمد اویس،غلام قمر،محمد عامر روف ،جواد حسن،عثمان غنی، اشتیاق احمد،محمد عمران،سمیرہ نواز،ولید عثمان، عبدالوہاب، رحمان لطیف، شبانہ رشید، عدین سید،ظل ہما فاطمہ، عابدہ ایوب،نبیلہ امانت،فروا یوسف،نوشیہ افضل، روحمہ فہیم، رابعہ بصری، ارم شہزادی،سدرہ ڈار،حنا فیاض، سندس روبیل، فریحہ ریاض، علی فرقان، محمد نعمان سرور،زاہد فرید، ہنسن کرامت اور مبشر کلیم گل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :