میپکو محکمانہ کیسز میں دواہلکار جبری ریٹائر، دو کو سزائیں

منگل 1 جولائی 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2اہلکاروں کو ملازمت سے جبری ریٹائر کرنے سمیت 4اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میپکو ترجمان کے مطابق چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) ٹی اینڈ جی میپکو محمد اکرم سیال نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نورپور سب ڈویژن پاکپتن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIمحمد ریاض طاہر کو سول لائنز سب ڈویژن ساہیوال میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائر کردیاجبکہ میپکو کوٹ خادم علی سب ڈویژن ساہیوال کے لائن مین گریڈIمحمد شریف کو سول لائنز سب ڈویژن ساہیوال میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائر کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

دونوں اہلکاروں کو چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو میپکو اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس ( ایم اینڈ ایس) میپکو کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقاتی کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں سزا سنائی گئی ہے۔ اسی طرح بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن کے قائمقام ایس ڈی او /لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iذوالفقار علی حیدر کی سول لائنز سب ڈویژن ساہیوال میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر تین سال کے لئے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIکے عہدے پر تنزلی کردی ہے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن میپکو وجاہت ب±چہ نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کیس کی شنوائی کرتے ہوئے خانیوال سرکل کے ہیڈ کلرک محمد اصغر کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کرنے کی سزا سنائی ہے۔