شمالی وزیرستان سے پولیو وائرس کا کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 14ہوگئی

خیبرپختونخوا سے آٹھ، سندھ سے چار، پنجاب ، گلگت بلتستان سے ایک ،ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا

منگل 1 جولائی 2025 22:35

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سامنے آئے کیسز کی تعداد 14تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ میرانشاہ یوسی 3کا رہائشی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے آٹھ، سندھ سے چار پولیو کیس سامنے آئے ہیں، پنجاب سے ایک اور گلگت بلتستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔