ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل کی زیر نگرانی افسران و جوانوں کیلئے تھرمل سائیڈ فائر کی مشقیں

بدھ 2 جولائی 2025 11:58

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان ﷲ (پی پی ایم) کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی آئی پولیس لائن میدر خان نے سرکل شتیال کے تھانہ جات، چوکیوں اور مختلف پوائنٹس کے افسران و جوانان کو تھرمل سائیڈ پریکٹس فائر کی مشقیں کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او سرکل شتیال گوہر وکیل کی زیرنگرانی سرکل شتیال کے تھانہ جات، چوکیوں اور مختلف پوائنٹس کے افسران و جوانان کو جمع کروا کر تھرمل سائیڈ پریکٹس فائر کروائے۔

تھرمل فائر کی پریکٹس کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانوں کو اسلحہ کے بہتر استعمال و جان کاری دینا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں بہتر طریقہ سے بھرپور کارروائی کی جا سکے اور پولیس فورس کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :