مغربی کنارا ، اسرائیلی فوج نے ایک نو عمر بچے سمیت دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا

بدھ 2 جولائی 2025 12:17

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ہلاکتوں کے بارے میں بتایا ہے کہ کم از کم 2 افراد کو اسرائیلی فوج نے نئی کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔ ان دو میں سے ایک کی عمر 15 سال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس 15 سالہ بچے کا نام امجد ناصر ہے اور اسے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں شہید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈکوارٹر ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس 15 سالہ بچے کے علاوہ ایک 24 سالہ نوجوان ثمر باسم زغرام کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔ اس کی شہادت کا واقعہ مغربی کنارے کے جنوب میں دھاریہ کے علاقے میں ہوا۔اسرائیلی فوج نے ان واقعات پر ابھی کوئی تبصرہ یا ردعمل سوائے اس کے نہیں دیا کہ اس نے پوچھنے پر کہا ہے کہ وہ ان واقعات کے بارے میں جانکاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :