حوثیوں کے میزائل حملے راستے میں ہی روکنے کے اقدامات جاری ہیں ، اسرائیلی فوج

بدھ 2 جولائی 2025 12:17

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)اسرائیل کی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے منگل کے روز بھی اسرائیل پر داغا گیا میزائل کامیابی سے راستے میں روک لیا ہے۔۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل یمنی حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر داغا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے یمنی حوثیوں کو ایک بار پھر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو دھمکایا ہے۔ یاد رہے حوثی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف شروع سے ہی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ اور میزائل داغ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یمنی حوثی اسرائیلی اہداف کو سمندری پانیوں میں بھی نشانہ بناتے ہیں۔