سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کا خط موصول

ایران کے سفیر علی رضا عنایت علی نے ملاقات کرکے ایرانی وزیر خارجہ کا خط پہنچایا

بدھ 2 جولائی 2025 14:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم سے ایران کے سفیر علی رضا عنایت علی نے ملاقات کرکے ایرانی وزیر خارجہ کا خط پہنچایا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے بھیجا گیا خط دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا خط تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔