شاہراہ سکردو پر کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری 2 افراد جاں بحق

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)شاہراہ سکردو پر کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری 2 افراد جاں بحق،حادثہ روندو بشو پل کے قریب پیش آیا-اطلاع ملنے پر ریسکیو روندو کے اہلکار فوری طور پر ضروری سامان کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں لاشوں کو کھائی سے نکال کے روندو تھوار ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا-جان بحق افراد کے نام منظور ولد محمد رضا ساکن کھرمنگ جو کہ گاڑی چلا رہا تھا اور ساجد ولد غلام حسین ساکن گولتری بتائے جا رہے ہیں -